ایران اور روس کے درمیان دفاعی معاہدہ: 60 کروڑ ڈالر مالیت کے ’وربا‘ ایئر ڈیفنس سسٹم کی خریداری طے

تہران/ماسکو(رم نیوز)ایران نے اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران اپنے فضائی دفاعی نظام کو پہنچنے والے نقصان کے بعد روس کے ساتھ ایک بڑا دفاعی معاہدہ کیا ہے۔ برطانوی اخبار ’فنانشل ٹائمز‘ کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان تقریباً 60 کروڑ ڈالر مالیت کے جدید ترین اسلحے کی خریداری کا خفیہ معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کا مقصد ایران کی فضائی حدود کو مزید محفوظ بنانا ہے۔ معاہدے کے اہم نکات دسمبر 2025 میں ماسکو میں ہونے والے اس معاہدے کے تحت روس ایران کو درج ذیل جنگی ساز و سامان فراہم کرے گا

میزائلوں کی تعداد 2,500 عدد نائن ایم 336 (9M336) ہے۔یہ سسٹم 2027 سے 2029 کے درمیان تین مرحلوں میں فراہم کیے جائیں گے، تاہم بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کچھ یونٹس پہلے ہی ایران پہنچ چکے ہیں۔ ’وربا‘ سسٹم کی دفاعی صلاحیت ’وربا‘ روس کا جدید ترین پورٹیبل ایئر ڈیفنس سسٹم ہے جس کی خصوصیات درج ذیل ہیں۔

منفرد ڈیزائن: یہ کندھے پر رکھ کر فائر کیا جانے والا (MANPADS) سسٹم ہے۔

ہدف کی تلاش: یہ انفراریڈ گائیڈڈ میزائل ہے جو حرارت کا پیچھا کرتے ہوئے ہدف کو نشانہ بناتا ہے۔

ورسٹائل دفاع: یہ سسٹم کروز میزائلوں، کم بلندی پر اڑنے والے طیاروں اور بالخصوص دشمن کے ڈرونز کو تباہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔