نیویارک میں شدید برفانی طوفان کی دستک: مکمل 'ٹریول بین' نافذ، تعلیمی ادارے بند اور ہزاروں پروازیں منسوخ

نیویارک (رم نیوز) امریکہ کی ریاست نیویارک میں شدید برفباری اور متوقع برفانی طوفان کے پیشِ نظر ہنگامی حالات نافذ کر دیے گئے ہیں۔ میئر نیویارک ظہران ممدانی نے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں سکول بند رکھنے اور سفری پابندیاں عائد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے نیویارک سٹی میں مکمل ٹریول بین نافذ کر دیا گیا ہے، جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ رات 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک غیر ضروری سفر پر مکمل پابندی ہوگی۔ شہر میں 18 سے 24 انچ جبکہ مضافاتی علاقوں میں 28 انچ تک برفباری کا امکان ہے۔