تہران(رم نیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف کے بیان پر سخت ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کسی بھی دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی۔امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف نے 'فاکس نیوز' کو انٹرویو دیتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا تھا کہ امریکی پابندیوں اور خطے میں فوجی موجودگی کے باوجود ایران نے اب تک واشنگٹن کے مطالبات کیوں نہیں مانے اور جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری کا صاف اعلان کیوں نہیں کیا۔
سٹیو وٹکوف کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر لکھا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ ہم کیوں نہیں جھکتے؟,ان کے بقول اس کی سادہ سی وجہ یہ ہے کہ کیونکہ ہم ایرانی ہیں۔ایرانی وزیرِ خارجہ کے اس بیان کو عالمی سطح پر تہران کے سخت موقف اور امریکی "زیادہ سے زیادہ دباؤ" کی پالیسی کی ناکامی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔