امریکہ میں برفانی طوفان سے نظام زندگی درہم برہم، 7 ریاستوں میں ایمرجنسی، 6 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

نیویارک(رم نیوز)امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں میں گزشتہ ایک دہائی کے شدید ترین برفانی طوفان نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا۔ امریکہ کی چھ ریاستوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے۔ نیویارک ، نیوجرسی ، ڈیلاویئر اور میسا چوسٹس میں ہنگامی حالت نافذ کی گئی ہے۔5 کروڑ 40 لاکھ افراد کے لیے الرٹ جاری کردیاگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 15 ہزار سے زائد پروازیں تاخیر کاشکار ہیں اور 35 سو سے زائد منسوخ کردی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہواؤں نے "بلائنڈنگ کنڈیشنز" پیدا کر دی ہیں۔