لاہور(رم نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں پہلی بار ہسپتال سے گھر تک مفت میت منتقلی سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اس فیصلے کے تحت ہر تحصیل میں مخصوص ایمبولینسز دستیاب ہوں گی، جنہیں شہری 1122 پر کال کر کے بلا سکیں گے۔ یہ سروس ایک شہر سے دوسرے شہر منتقلی کے لیے بھی بالکل مفت ہوگی۔ مزید برآں، مریم نواز نے نجی ایمبولینسز کے ریٹ مقرر کرنے اور انہیں ریگولیٹ کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے تاکہ شہریوں کو بھاری اخراجات سے بچایا جا سکے۔
پنجاب بھر میں مفت ایمبولینس سروس، ہر تحصیل میں میت وین فراہم کرنے کی منظوری، مانیٹرنگ سسٹم فعال