سیاسی رابطوں میں تیزی: محمود خان اچکزئی کی حکومتی وفد سے ملاقات طے

اسلام آباد(رم نیوز)ملک میں جاری سیاسی تعطل کے خاتمے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہِ راست رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اعلیٰ سطح کا حکومتی وفد رواں ہفتہ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کرے گا۔

اس ملاقات کا بنیادی ایجنڈا انتخابی اصلاحات اور ملک کے دیگر اہم سیاسی امور ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے ہونے والے حالیہ چیمبر رابطوں کے دوران قبل از وقت انتخابات کے آپشن پر بھی ابتدائی بات چیت ہوئی ہے، جسے اب باقاعدہ مذاکرات کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ محمود خان اچکزئی، جو اپوزیشن اتحاد کے اہم رہنما ہیں، نے حکومت کے ساتھ ہونے والے ان تمام رابطوں کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (PTI) کی قیادت کو مکمل طور پر آگاہ کر رکھا ہے۔