اسلام آباد(رم نیوز) پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے اراکینِ پارلیمنٹ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف زیرِ سماعت مقدمات کو جلد مقرر کرنے اور دیگر مطالبات پیش کیے گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کو فوری طور پر سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ انہیں ان کے اہل خانہ سے باقاعدگی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔بانی پی ٹی آئی کا ان کے ذاتی معالجین سے مکمل طبی معائنہ کرایا جائے۔ احتجاج میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ، عامر ڈوگر، شفیع جان، محمد حسین اور شاہد خٹک سمیت قومی اسمبلی اور سینیٹ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔