ٹی 20 ورلڈ کپ، سیمی فائنل کی دوڑ، پاکستان کا آج انگلینڈ سے بڑا ٹکراؤ

کینڈی (رم نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا آج دوسرا اور انتہائی اہم امتحان ہوگا۔ گرین شرٹس شام ساڑھے 6 بجے کینڈی کے میدان میں انگلینڈ کے مدِ مقابل ہوں گے۔ سیمی فائنل تک رسائی کو آسان بنانے اور 'اگر مگر' کی صورتحال سے بچنے کے لیے پاکستان کو آج ہر صورت انگلینڈ کو شکست دینا ہوگی

قومی ٹیم نے میچ سے قبل کینڈی میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کا سخت پریکٹس سیشن کیا تاکہ گزشتہ میچوں کی خامیوں پر قابو پایا جا سکے۔ پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور وہ انگلینڈ کو ٹف ٹائم دیں گے۔ انہوں نے عثمان طارق سمیت پاکستانی اسپنرز کی کوالٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔