ایران ڈیل کرے ورنہ نتائج "بہت برے" ہوں گے: صدر ٹرمپ کی کڑی دھمکی

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے نئی ڈیل نہ کی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے حملہ نہ کرنے سے متعلق خبروں کو "فیک نیوز" قرار دیا۔

تاہم انہوں نے ایرانی عوام کو ایک عظیم قوم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔ امریکی نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکوف جمعرات کو ایرانی وفد سے اہم ملاقات کریں گے۔دوسری جانب امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ایرانی بیلسٹک میزائلوں کو خطرہ قرار دیتے ہوئے ایران میں نظام کی تبدیلی (رجیم چینج) کی حمایت کی ہے۔