کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا طوفان رک نہیں سکا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ہنڈرڈ انڈیکس 2000 پوائنٹس سے زائد کی کمی کے بعد 1 لاکھ 65 ہزار 554 کی سطح پر آگیا۔ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کی ریکارڈ کمی دیکھی گئی تھی۔ ماہرین کے مطابق عالمی سیاسی کشیدگی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا انخلا اس مسلسل گراوٹ کی بڑی وجوہات ہیں۔
سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟