’محتسب جج ہے، فریق نہیں‘، سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج کر دیں

اسلام آباد(رم نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جائیداد کی ملکیت سے متعلق ایک اہم کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور صوبائی محتسب کی جانب سے دائر اپیلیں ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ہیں۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ قانونی طور پر حکومت اور محتسب اس معاملے میں اپیل دائر کرنے کا حق نہیں رکھتے۔ جسٹس مسرت ہلالی کی جانب سے جاری کردہ تحریری فیصلے میں دو اہم قانونی نکات کی وضاحت کی گئی ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ محتسب ایک نیم عدالتی ادارہ اور منصف (جج) کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایک جج فریق نہیں ہوتا، اس لیے وہ اعلیٰ عدالتوں میں اپنے ہی فیصلوں کا دفاع نہیں کر سکتا، اسے ہر صورت غیر جانبدار رہنا چاہیے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ چونکہ خیبرپختونخوا حکومت اس جائیداد کی وارث نہیں تھی اور نہ ہی اسے کسی قسم کا ذاتی نقصان پہنچا، اس لیے نجی فریقین کی خاموشی کی صورت میں حکومت کا اپیل کرنا غیر قانونی ہے۔