"نکاح پر طنز کرنے والے ناجائز تعلقات کے حامی ہیں": 60 سالہ دولہا حکیم بابر کا ناقدین کو کرارا جواب

راولپنڈی (رم نیوز) سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی ویڈیوزاور تصاویر وائرل ہونے کے بعد 60 سالہ حکیم بابر نے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا ہے۔ حکیم بابر کا ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ تنقید وہ لوگ کر رہے ہیں جو نکاح کے بجائے ناجائز تعلقات کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک طلاق یافتہ خاتون سے نکاح کر کے انہوں نے سنتِ نبوی ﷺ پر عمل کیا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ عمر میں کیا رکھا ہے، دل جوان ہونا چاہیے،" حکیم بابر اور ان کی اہلیہ نے محبت کو عمر کی قید سے آزاد قرار دے دیا۔ جہاں کچھ لوگ میمز بنا رہے ہیں، وہیں بڑی تعداد نے نکاح کو عام کرنے کی اس کوشش کو خوب سراہا ہے۔