کراچی (رم نیوز) کراچی میں پانی کے بحران کی وجہ سے شہر میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس مافیا پھر سرگرم ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں پانی کے بحران کی وجہ سے شہر میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس مافیا پھر سرگرم ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر میں متعدد غیر قانونی ہائیڈرنٹس دوبارہ کھلنے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریونیو پروٹیکشن انفورسمنٹ سیل کی غیر فعالیت کے باعث یومیہ لاکھوں گیلن پانی چوری کرکے بیچا جانے لگا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حب ڈیم سےآنے والی مرکزی لائن سے بھی بڑے پیمانے پر پانی کی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔
کراچی میں پانی کا بحران ، غیر قانونی ہائیڈرنٹس مافیا پھر سرگرم ، متعدد غیر قانونی ہائیڈرنٹس دوبارہ کھلنے کا انکشاف