توشہ خانہ ٹو کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اعتراضات دور، سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم

اسلام آباد(رم نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر عائد تمام انتظامی اعتراضات دور کر دیے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے اپیلوں پر ڈائری نمبر لگا کر انہیں باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر کی گئی دو الگ الگ متفرق درخواستیں منظور کر لیں۔ رجسٹرار آفس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپیلوں کو نمبر الاٹ کر کے جلد از جلد عدالت کے سامنے سماعت کے لیے پیش کرے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سنائی گئی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔