اسلام آباد میں بچوں پر تشدد پر مکمل پابندی، تھپڑ مارنا اور ڈرانا دھمکانا اب سنگین جرم

اسلام آباد(رم نیوز) سینیٹ نے بچوں کو جسمانی سزا دینے کی ممانعت کے قانون میں اہم ترامیم منظور کر لی ہیں، جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں بچوں پر تشدد ہر صورت میں ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نئی ترامیم کے تحت بچوں کو تھپڑ مارنا، مار پیٹ کرنا اور ڈرانا دھمکانا جرم ہوگا، جبکہ ذہنی و جسمانی اذیت دینے والوں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس قانون کا مقصد تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔