لاہور(رم نیوز)ای ٹیکسی سکیم میں خواتین کے لیے 30 فی صد کوٹہ مخصوص کیاگیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز آج ای ٹیکسی سکیم کا افتتاح کریں گی۔ پہلے مرحلے میں ای ٹیکسی سکیم میں 1100 ای وہیکل دی جائیں گی ۔ ای ٹیکسی سکیم میں خواتین کے لیے لیڈیز ڈرائیور والی گاڑی کا رنگ الگ ہوگا۔
مرد ڈرائیورز کے لیے 50 فی صد اور خواتین کے لیے 60 فیصد ڈائون پیمنٹ حکومت پنجاب اداکرے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ای ٹیکسی سکیم میں گاڑیوں کی رجسٹریشن ، فٹنس ٹیسٹ اور ٹوکن ٹیکس فیس بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ ای ٹیکسی سکیم کی واجبات کی ادائیگی پانچ سالہ آسان اقساط میں کی جائے گی۔ ڈرائیورز اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ای ٹیکسی میں پینک بٹن بھی نصب ہوگا۔