پاکستان میں مارچ سے ستمبر تک شدید ہیٹ ویو اور سیلاب کا خطرہ

اسلام آباد(رم نیوز)این ڈی ایم اے (NDMA) نے مارچ سے ستمبر 2026 کے دوران ملک میں شدید گرمی، ہیٹ ویو اور گلیشیئرز پگھلنے کے باعث سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔گلگت بلتستان (احمد آباد، گلمت، اشکومن) اور خیبرپختونخوا (کمراٹ، ریشون، یارخن) میں گلیشیئر پھٹنے کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے اور ریسکیو اداروں کو ہنگامی انخلا کے لیے تیار رہنے اور وارننگ سسٹم فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر فوری عمل کریں۔