وزارت مذہبی امور کا الرٹ،شدید بیمار افراد کے حج سفر پر پابندی

اسلام آباد(رم نیوز) وزارت مذہبی امور نے عازمینِ حج کے لیے نئی ہیلتھ ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس کے تحت کینسر، ہارٹ فیلیئر، گردوں کی خرابی اور پھیپھڑوں کے سنگین امراض میں مبتلا افراد حج پر نہیں جا سکیں گے۔غلط میڈیکل رپورٹ جمع کروانے پر سعودی قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ عازمین اپنا مکمل ریکارڈ اور مستند سرٹیفکیٹ ہمراہ رکھیں۔ وزارت نے زور دیا ہے کہ حج کو محفوظ اور شرعی ذمہ داری کے مطابق ادا کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔