چمن/اسلام آباد (رم نیوز) پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت اور پاکستان کے منہ توڑ جواب "آپریشن غضب للحق" کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر ضلع چمن میں فوری طور پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) چمن کے مطابق، سرحد پر جاری جنگی صورتحال اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت کی ہدایت پر ضلع بھر کے تمام طبی ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تمام میڈیکل آفیسرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور معاون عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے۔ڈی ایچ او نے ہدایت کی ہے کہ ہسپتالوں میں ادویات، طبی آلات اور لائف سیونگ کٹس کا وافر ذخیرہ یقینی بنایا جائے۔ایمبولینس سروسز کو 24 گھنٹے فعال اور ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
آپریشن غضب للحق: پاک افغان سرحد پر جنگی صورتحال، ضلع چمن میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ