پاکستان کے دفاع کے لیے پرعزم ، بیرسٹر گوہر کا پاک افغان کشیدگی پر اہم بیان

اسلام آباد (رم نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے پاک افغان سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں "آپریشن غضب للحق" کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ امن کا خواہشمند ہے، لیکن ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔افغانستان کی جانب سے کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔