دفاعِ وطن پر سمجھوتہ نہیں ہو گا،وزیراعظم کا دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

اسلام آباد (رم نیوز) پاک افغان سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور "آپریشن غضب للحق" کے تناظر میں حکومتی قیادت نے دشمن کو واضح پیغام دیتے ہوئے قومی سلامتی پر مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی عوام اور مسلح افواج ملک کی سلامتی، خودمختاری اور تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو فروغ دیا ہے لیکن ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان کسی بھی اندرونی یا بیرونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کے ہر جارحانہ عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا۔