سیاسی ڈیڈ لاک ختم کرنے کا فیصلہ، اپوزیشن اتحاد کا حکومت سے مذاکرات پر اتفاق

اسلام آباد (رم نیوز) اپوزیشن اتحاد 'تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان' نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش پر مثبت جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس کے اہم نکات یہ ہیں ۔ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو حکومت سے رابطے کا مکمل اختیار دے دیا گیا ہے، جو رمضان المبارک میں اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ مذاکرات کے ایجنڈے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا علاج اور ان تک رسائی سرِفہرست ہوگی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ مفاہمت چاہتے ہیں، لیکن حکومت کو مذاکرات کے لیے سازگار ماحول اور 'پولیٹیکل سپیس' فراہم کرنی ہوگی۔