اسلام آباد (رم نیوز)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے افغان سرحد پر جارحیت کے خلاف پاک افواج کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے درج ذیل پیغامات دیے ہیں۔ نجی ٹی وی پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے سرحدی خلاف ورزی پر سکیورٹی فورسز کے پیشہ ورانہ اور منہ توڑ جواب کو قابلِ فخر قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کو للکارنے والوں کو ہمیشہ بھرپور جواب دیا جائے گا۔ دفاعِ وطن کے لیے پوری قوم اور افواجِ پاکستان ایک پیج پر اور متحد ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط اور محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
پاک افواج کا جواب قابلِ فخر، دفاعِ وطن پر سمجھوتہ نہیں ہو گا: یوسف رضا گیلانی