وفاقی وزیر داخلہ کی افغان طالبان کے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت:افغان طالبان نے بھیانک غلطی کی ، سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے، محسن نقوی

اسلام آباد (رم نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغان طالبان کے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کی کھلی جارحیت پر مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا۔ ان کامزید کہنا تھا کہ افغان طالبان کی جارحیت ناقابل برداشت ہے۔افغان طالبان نے بھیانک غلطی کی ، سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا تھا کہ ہم اپنی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں وار کیا۔ افغان طالبان نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی۔