اسلام آباد(رم نیوز) سکیورٹی ذرائع کے مطابق پکتیکا میں 5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کرلیاگیاہے اور ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ پکتیکا میں 5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کرلیاگیا ہے اور قومی پرچم لہرادیاگیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق انگو راڈہ کا افغان ٹرمینل بھی تباہ کردیاگیا ہے۔
افغانستان کے اندر کابل، قندھار اور پکتیا میں اہم فوجی تنصیبات کو ملیا میٹ کر دیا گیا ہے۔ اہم دفاعی اہداف کی تباہی سکیورٹی ذرائع اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق، پاک فضائیہ کے طیاروں نے ننگرہار، کابل اور قندھار میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث مراکز کو نشانہ بنایا۔ پاکستان کی وزارتِ اطلاعات نے تصدیق کی ہے کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف سرحدی اضلاع میں افغان طالبان کی فورسز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
وزارتِ اطلاعات کے مطابق یہ کارروائیاں انٹیلی جنس معلومات اور سرحدی دفاع کے تناظر میں کی جا رہی ہیں۔ جن علاقوں میں افغان طالبان کی فورسز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان میں درج ذیل چترال اور خیبر، مہمند اور باجوڑ ، کرم شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان اضلاع میں کی جانے والی کارروائیاں ملکی سالمیت کو لاحق خطرات کے جواب میں ہیں اور سرحدی دفاع کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔