اسلام آباد (رم نیوز) پاک افغان سرحد پر جاری شدید کشیدگی اور فوجی کارروائیوں کے تناظر میں سعودی عرب نے بھی سفارتی محاذ پر متحرک ہوتے ہوئے پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں درج ذیل امور پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک افغان سرحد پر پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال اور فوجی تناؤ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و امان کی خاطر کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ استحکام برقرار رہ سکے۔ بات چیت کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی سکیورٹی پر بھی مشاورت کی گئی۔ یہ رابطہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان نے افغانستان کے اندر فضائی کارروائیوں کی تصدیق کی ہے اور اقوامِ متحدہ سمیت ایران نے بھی فریقین کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔