سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی (رم نیوز) پاک افغان سرحد پر جاری کشیدگی اور فضائی کارروائیوں کے بعد پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال نے پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) کو شدید متاثر کیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں زبردست مندی دیکھی گئی۔آج ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں میں بے یقینی کی لہر دیکھی گئی جس کے باعث انڈیکس مسلسل نیچے گرتا رہا۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کی نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ اس کمی کے بعد مارکیٹ 1 لاکھ 67 ہزار 812 کی سطح پر آگئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 4266 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 68 ہزار 839 کی تاریخی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔