امریکی صدر کا پاکستان کی حمایت میں مداخلت سے انکار

واشنگٹن / راولپنڈی (رم نیوز)پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر جاری کشیدگی کے دوران پاکستانی مسلح افواج کا ’آپریشن غضب للحق‘ شدت اختیار کر گیا ہے۔ اس اہم موڑ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اس معاملے میں مداخلت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ سرحد پار افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے پاک افغان جنگ پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا میرا خیال ہے کہ پاکستان شاندار طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔ میرے پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، اس لیے میں مداخلت نہیں کروں گا کیونکہ پاکستان افغانستان کے ساتھ (معاملات) اچھا کر رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے انہیں "عظیم شخصیات" قرار دیا اور کہا کہ وہ ان کا بے حد احترام کرتے ہیں۔