بلوچستان بھر میں ڈرونز کے استعمال پر فوری پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

کوئٹہ (رم نیوز)حکومتِ بلوچستان نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرونز اور دیگر ریموٹ کنٹرول فضائی آلات کے استعمال پر فوری طور پر مکمل پابندی ہے۔ سیکیورٹی خدشات اور حکومتی فیصلہ محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، یہ فیصلہ حساس تنصیبات، عوامی اجتماعات اور اہم شخصیات (VVIPs) کی نقل و حرکت کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

حکام کا خدشہ ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی کو جاسوسی، ممنوعہ اشیاء کی ترسیل یا دھماکہ خیز مواد منتقل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جس سے امن عامہ میں خلل پڑنے کا احتمال ہے۔ پابندی کا دائرہ کار ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے درج ذیل اشیاء پر پابندی لگائی ہے

تمام اقسام کے ڈرونز اور یو اے ویز (UAVs)

کواڈ کاپٹرز اور کیم کاپٹرز

ہر قسم کے ریموٹ کنٹرول فضائی آلات

قانونی کارروائی اور عمل درآمد اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہے اور تاحکمِ ثانی برقرار رہے گی۔پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔