لاہور (رم نیوز) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے، جہاں 32,488 رجسٹرڈ وکلاء بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ 4 مختلف عہدوں کے لیے 18 امیدوار میدان میں ہیں۔ صدارتی نشست پر احسن بھون گروپ کے راجہ عامر خان اور حامد خان گروپ کے بابر مرتضیٰ کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ ووٹنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ شفافیت کے لیے 125 کمپیوٹر سسٹم اور 8 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ احاطہ عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں ، ووٹ ڈالنے کے لیے شناختی کارڈ اور بار کارڈ کی موجودگی لازمی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن: 32 ہزار سے زائد وکلاء آج اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے