واشنگٹن/تہران (رم نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ تیسرے روز بھی پوری شدت کے ساتھ جاری ہے، جہاں ایک طرف امریکی صدر نے ایران کو مکمل تباہی کی دھمکی دی ہے تو دوسری طرف ایرانی عسکری قیادت نے آخری دم تک لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سخت ترین لہجہ اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی فورسز اور پاسدارانِ انقلاب کے پاس صرف دو ہی راستے ہیں، ہتھیار ڈال دیں یا موت کا سامنا کریں۔
ٹرمپ کے مطابق ایران پر یہ فوجی آپریشن کم از کم ایک ماہ تک جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے دور تک مار کرنے والے میزائل امریکہ کے لیے خطرہ ہیں اور کسی بھی صورت ایران کو ایٹمی طاقت نہیں بننے دیا جائے گا۔امریکی شہریوں اور فوجیوں کے جانی نقصان کا بدلہ ایران سے لیا جائے گا۔ امریکی دھمکیوں کے جواب میں ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ "ایرانیوں کو غلام بنانے کا خواب دیکھنے والے اپنی حسرتیں لے کر قبروں میں جائیں گے۔