ایران کی جانب سے پہلے حملے کا کوئی خطرہ موجود نہیں تھا:پینٹاگون کا انکشاف

واشنگٹن(رم نیوز)امریکی وزارتِ دفاع (پینٹاگون) نے باضابطہ اعتراف کیا ہے کہ ایران پر حالیہ بڑے حملے سے قبل ایسی کوئی خفیہ اطلاع یا شواہد موجود نہیں تھے کہ تہران امریکی افواج پر حملہ کرنے والا ہے۔ پینٹاگون حکام نے امریکی کانگریس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا "پیشگی دفاع" کا دعویٰ انٹیلی جنس معلومات سے مطابقت نہیں رکھتا۔ امریکی ڈیموکریٹس نے صدر ٹرمپ پر سیاسی مقاصد اور انتخابات کے لیے جنگ مسلط کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمان کے ذریعے جاری امن مذاکرات کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا۔ بریفنگ میں واضح کیا گیا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق ٹرمپ کے بیانات مبالغہ آمیز تھے اور ان کی تائید امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے نہیں کی تھی۔