مشرق وسطی میں جنگ سے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹیں بری طرح لڑکھڑا گئی

ممبئی (رم نیوز ) مشرق وسطی میں جنگ سے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹیں بری طرح لڑکھڑا گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ممبئی سٹاک مارکیٹ کا سینسیکس 967 پوائنٹس کم ، جاپانی مارکیٹ میں 1.9 فی صد کمی ہوئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھائو 5351 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

برینٹ آئل کی قیمت میں 5.79 فی صد اضافہ ہوا ہے ، خام تیل کی قیمت بڑھ کر 77.10 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ ماہرین کے مطابق تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل ہوسکتی ہے۔خلیجی ممالک کی سٹاکس مارکیٹس میں بھی شدید گراوٹ دیکھی جارہی ہے۔