پنجاب کے 3 الیکشن ٹربیونلز ختم، مقدمات ریٹائرڈ ججز کو منتقل

اسلام آباد(رم نیوز)الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے خط پر عملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب کے تین الیکشن ٹربیونلز کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔ جسٹس سلطان تنویر، جسٹس انوار حسین اور جسٹس چوہدری محمد اقبال پر مشتمل حاضر سروس ججز کے ٹربیونلز ختم کر دیے گئے ہیں۔ ان ٹربیونلز کے تمام مقدمات اب ریٹائرڈ ججز، جسٹس (ر) محمود مقبول باجوہ اور جسٹس (ر) رانا زاہد محمود کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔یہ اقدام لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے لکھے گئے مراسلے کی روشنی میں اٹھایا گیا ہے، جس کے بعد اب انتخابی عذرداریوں کی سماعت ریٹائرڈ ججز کریں گے۔