اسلام آباد (رم نیوز)پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق خطے کی تازہ صورتحال کے پیش نظر فضائی حدود سے متعلق اہم فیصلہ کیاگیا ہے۔ کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ نوٹم کے مطابق فضائی روٹس 3 سے 31 مارچ تک بند رہیں گے۔
خطے کی تازہ صورتحال کے پیش نظر فضائی حدود سے متعلق اہم فیصلہ،پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا