انقرہ (رم نیوز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ایران پر ہونے والے حملوں کی شدید مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ خطے میں جاری فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کی جائیں۔ انقرہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ اس مشکل گھڑی میں امن کے ساتھ کھڑا ہے اور ایران میں جاری خونریزی کو ختم کروانے کے لیے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ صدر اردوان نے واضح کیا کہ ترکیہ جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر رہا ہے اور اس ضمن میں تمام فریقین کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرتا ہے۔ انہوں نے ایرانی شہریوں اور معصوم بچوں کو درپیش تکالیف پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے قیام تک ترکیہ کی سفارتی تگ و دو جاری رہے گی۔
ایران میں خونریزی فوری روکی جائے، ترکیہ جنگ بندی کے لیے ثالثی کو تیار: صدر اردوان