امریکی آپریشن میں ایران کی آبدوز اور 17 بحری جہاز تباہ

واشنگٹن(رم نیوز)امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران میں 2 ہزار اہداف پر بمباری کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی آبدوز سمیت 17 بحری جہاز تباہ کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد خلیج عرب اور ہرمز میں اب کوئی ایرانی بحری بیڑہ موجود نہیں۔ اس آپریشن میں 50 ہزار اہلکار اور 200 جنگی طیارے حصہ لے رہے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ اور قیادت ختم کر دی گئی ہے اور اب مذاکرات کے لیے بہت دیر ہو چکی ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دبئی میں امریکی قونصل خانے کے قریب ڈرون حملے کے بعد اب تک 9 ہزار امریکی خطے سے نکل چکے ہیں۔