مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

تہران / یروشلم (رم نیوز) اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماہرین کی خصوصی کمیٹی نے ان کے نام کی منظوری دے دی ہے، جس کا باضابطہ اعلان چند گھنٹوں میں متوقع ہے۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ نئے رہبر کے انتخاب کے لیے مشاورت جاری ہے، تاہم حتمی اعلان آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کے بعد کیا جائے گا۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اس عمل میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔ مجتبیٰ خامنہ 1969 میں مشہد میں پیدا ہوئے ۔ وہ علی خامنہ ای کے دوسرے بیٹے ہیں اور طویل عرصے سے ان کے طاقتور ترین جانشین سمجھے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ایران عراق جنگ میں حصہ لیا اور 2009 کے مظاہروں کو کچلنے والی فورسز پر گہرا اثر و رسوخ رکھتے تھے۔