آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تہران میں تین روزہ تعزیتی اجتماعات کا آغاز

تہران(رم نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین ان کے آبائی شہر مشہد میں کی جائے گی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق تہران کے امام خمینی ہال میں آج سے جمعہ تک تعزیتی اجتماعات منعقد ہوں گے، تاہم تدفین کے حتمی دن کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب، اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں شہید ہونے والے سپریم لیڈر کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا ایرانی سپریم لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے، تاہم ایرانی حکام کی جانب سے اس کی باضابطہ تصدیق ہونا باقی ہے۔