سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس آغاز میں 1 لاکھ 57 ہزار 962 کی بلند سطح پر پہنچا، مگر عالمی سیاسی تناؤ کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کے نتیجے میں انڈیکس 2000 سے زائد پوائنٹس گر کر 1 لاکھ 54 ہزار 790 کی سطح پر آ گیا۔ ماہرین کے مطابق امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایشیائی مارکیٹس میں مسلسل مندی نے مقامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا ہے، جس کی وجہ سے گزشتہ روز کی بڑی تیزی کے بعد آج مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی۔