تہران (رم نیوز) ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے حالیہ حملوں میں اب تک 500 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی خاطر امریکیوں کو جنگ میں جھونکنے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
ایران نے بیک وقت 230 ڈرونز لانچ کیے اور آبنائے ہرمز میں 10 آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔دبئی، کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں اور اسرائیلی کمان مراکز پر میزائل و ڈرون حملے کیے گئے۔ علی لاریجانی نے کہا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لیا جا رہا ہے، اب امریکہ خود حساب کرے کہ اس کے لیے "امریکہ فرسٹ" ہے یا "اسرائیل"۔