"فوجی ہلاکتوں اور بیڑے کی تباہی کی خبریں جھوٹ ہیں":امریکی سینٹ کام کا ایرانی دعوئوں پر ردعمل

واشنگٹن (رم نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور بحری بیڑے تباہ کرنے کے دعوئوں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ پینٹاگون کے مطابق ایرانی بیانات حقائق کے منافی اور محض پروپیگنڈا ہیں۔ سینٹ کام نے واضح کیا کہ 100 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور لڑاکا طیارے گرانے کے تمام ایرانی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔ امریکہ نے جوابی حملوں میں شدت لاتے ہوئے 20 سے زائد ایرانی جہاز تباہ کرنے اور ایرانی فضائی حدود میں آپریشنز بڑھانے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق گزشتہ 4 دنوں میں ایرانی ڈرون لانچز میں 73 فیصد اور بیلسٹک میزائل حملوں میں 86 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔