گلگت (رم نیوز) انتظامیہ نے گلگت شہر میں نافذ کرفیو گزشتہ رات 12 بجے ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد شہر میں زندگی کے معمولات بتدریج بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ حکومتی ترجمان کے مطابق تمام سرکاری دفاتر اور بینک آج سے معمول کے مطابق کھل گئے ہیں اور ملازمین کو ڈیوٹی پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تعلیمی ادارے: احتیاطی تدابیر کے طور پر تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 8 مارچ تک بند رہیں گے۔ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی قسم کے جلوس، ریلیوں اور بڑے اجتماعات پر تاحال پابندی برقرار ہے۔
گلگت شہر سے کرفیو اٹھا لیا گیا: معمولاتِ زندگی کی بحالی، تعلیمی ادارے 8 مارچ تک بند رہیں گے