دوحہ: امریکی سفارتخانے کے قریب سے شہریوں کا انخلا شروع، قطر میں ہائی الرٹ

دوحہ (رم نیوز) قطر کی وزارت داخلہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دوحہ میں امریکی سفارتخانے کے گرد و نواح میں مقیم شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ سعودی عرب، کویت اور دبئی میں امریکی سفارتی مراکز پر حالیہ ڈرون حملوں کے بعد قطر نے یہ ہنگامی قدم اٹھایا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ایڈوائزری کے بعد اب تک 17,500 شہری مشرقِ وسطیٰ چھوڑ کر واپس امریکہ جا چکے ہیں۔ قطری حکام کے مطابق منتقل کیے گئے افراد کو متبادل اور مناسب رہائش فراہم کر دی گئی ہے۔