دوحہ (رم نیوز) مشرق وسطیٰ میں جاری شدید فضائی بحران کے پیش نظر قطر ایئرویز نے مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے مسافروں کے لیے ریلیف آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایئر لائن کے مطابق آج سے مسقط (عمان) اور ریاض (سعودی عرب) سے خصوصی ریلیف پروازیں چلائی جائیں گی تاکہ مسافروں کو ان کی منزلوں تک پہنچایا جا سکے۔ قطر کی فضائی حدود تاحال بند ہونے کی وجہ سے دوحہ سے باقاعدہ پروازوں کا سلسلہ بدستور معطل ہے۔
اگرچہ قطر کی اپنی فضائی حدود بند ہے، تاہم عمان اور سعودی عرب سے شروع ہونے والے اس ریلیف آپریشن سے ہزاروں پھنسے ہوئے مسافروں کو بڑی سہولت ملنے کی توقع ہے۔