اسلام آباد(رم نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کے لیے نئی متفرق درخواست دائر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے بیرسٹر سلمان صفدر کو ہدایت کی کہ اپیلیں بروقت دائر نہ ہونے کے اعتراض کو ختم کرانے کے لیے باقاعدہ نئی درخواست لائی جائے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ اپیلیں وقت پر دائر کی گئی تھیں، تاہم رجسٹرار آفس نے اعتراضات سے متعلق بروقت مطلع نہیں کیا۔ قانونی پیچیدگیوں کے باعث کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔
توشہ خانہ ٹو کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو نئی درخواست دائر کرنے کی ہدایت