اسلام آباد (رم نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے اوگرا حکام مختلف آپشنز پر غور کررہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہنا ہےکہ لیوی میں کمی خارج از امکان قرار دے دی گئی ہے۔ پٹرولیم لیوی میں کمی سے آئی ایم ایف معاہدہ متاثر ہوگا۔ 15 روز کی بجائے ہفتہ وار قیمت کاتعین کرنے پرغور کیاجارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پندرہ روز کا فارمولا جاری رہا تو بجٹ پر شدید بوجھ پڑے گا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے اوگرا حکام کا مختلف آپشنز پر غور