پاکستان کا بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم سپلائی معاہدے پر تشویش کااظہار

اسلام آباد (رم نیوز)پاکستان نے بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم سپلائی معاہدے پر تشویش کااظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہےکہ بھارت نے تمام سول نیو کلیئر تنصیبات آئی اے ای اے کی نگرانی میں نہیں رکھیں۔ ان کامزید کہنا ہے کہ کئی بھارتی نیوکیلیئر تنصیبات اب بھی بین الاقوامی معائنے سے باہر ہیں۔ ترجمان کے مطابق بیرونی یورنیم سپلائی بھارت کے جوہر ی ہتھیاروں کے ذخیرے میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔