کراچی (رم نیوز) سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق میونسپل کمشنر کے ایم سی نے کمیشن کے سوال نامے کا جواب جمع کرادیا۔ میونسپل کمشنر کے ایم سی نے ذمہ داریوں کا سارا ملبہ دوسرے اداروں پرعائد کردیا۔ میونسپل کمشنر نے کہا کہ گل پلازہ میں ہونے والی تباہی میں کے ایم سی کی کوئی انتظامی غفلت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ فائر آڈٹ کی ذمہ داری سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کی ہے۔ میونسپل کمشنر کے ایم سی کے مطابق کے ایم سی نے رضاکارانہ طور پر 200 عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کیا تھا۔
سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس،میونسپل کمشنر کے ایم سی نے کمیشن کے سوال نامے کا جواب جمع کرادیا