وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی اہم ملاقات

اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ہے، جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور صوبے کے اہم انتظامی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق، وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس بیٹھک میں خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور انتظامی ڈھانچے کی بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم اور گورنر نے وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبے کے عوام کو درپیش مسائل اور وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔